آئی پی ایل : حیدرآباد کی پیشرفت، کوہلی کی ٹیم خارج

   

ابوظہبی : سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیر لیگ میں اپنی پیشرفت جاری رکھتے ہوئے آج پلے آف مرحلے کے ایلیمنیٹر میں رائل چیلنجرز بنگلور کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ اس نتیجے کے ساتھ ویراٹ کوہلی زیرقیادت ٹیم کا یو اے ای میں جاری آئی پی ایل میں سفر ختم ہوگیا۔ اب حیدرآباد کو کوالیفائر 2 میں دہلی کیاپیٹلس سے اتوار کو کھیلنا ہے جس میں کامیاب ٹیم منگل 10 نومبر کو ممبئی انڈینس کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔ آج ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا درست انتخاب کیا۔ ویسٹ انڈیز کے دراز قد پیس بولر جیسن ہولڈر (3/25) کی شاندار بولنگ کے آگے بنگلور نے محض 131/7 اسکور کئے جس میں کپتان کوہلی 6 پر آؤٹ ہوگئے۔ آرن فنچ نے 32 اور ڈی ولیرس نے 56 رنز بنائے۔ جوابی اننگز میں محمد سراج
نے اوپنرز شریواٹس گوسوامی (0) اور وارنر (17) کو جلد آؤٹ کیا مگر کین ولیمسن (50*) اور ہولڈر (24*) نے حیدرآباد کو دو گیندیں قبل 132/4 کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار کرایا۔