آتش فشاں پہاڑ پر 6 گھنٹے میں بجلی کڑکنے کے 4 لاکھ واقعات ریکارڈ

   


واشنگٹن: جنوری 2022 میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب مشہور ہونگا ٹونگا آتش فشاں پہاڑ کی سرگرمی سے پانچ منٹ میں 25500 اور چھ گھنٹے میں کل چار لاکھ مرتبہ بجلی کڑکنے کے واقعات ریکارڈ ہوئے۔ یعنی دنیا بھر میں اس وقت میں آسمانی بجلی کے جتنے واقعات ہوتے ہیں اس کا نصف صرف اس پہاڑ پر دیکھا گیا تھا!جنوبی بحرالکاہل میں واقع ٹونگا جزائر کے سلسلے میں موجود ایک زیرِآب سرگرم آتش فشاں موجود ہے جس کا پورا نام ’ہونگا تونگا ہونگا ہاپائی‘ ہے۔جنوری 2022 میں اس سے گرم راکھ خارج ہوئی جس نے بلندی کا نیا ریکارڈ بنایا تاہم اب ایک سال تک ڈیٹا پر غور کرنے سے انکشاف ہوا ہے کہ اس دوران بجلی کی کڑک کے ایسے نئے ریکارڈ بنے جنہیں دیکھ کر ماہرین انگشت بدنداں ہیں۔