حیدرآباد۔/8 مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ آر ٹی سی نے عوام کی سہولت کیلئے نصف شب کے بعد بھی ’’ نائیٹ رائیڈرس‘‘ کے نام سے بس سرویس متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تجرباتی طور پر رات 12:15 بجے کے بعد سکندرآباد تا پٹن چیرو روٹ پر بس نمبر 219 چلانے کا تجربہ شروع کیا گیا جو کامیاب ثابت ہوا ہے۔ عوام کی جانب سے رات دیر گئے بس سرویس کی ضرورت کے بارے میں بڑھتی مانگ کو دیکھتے ہوئے آر ٹی سی نے دیگر روٹس پر بھی نائیٹ رائیڈرس سرویس متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں بعض ڈرائیورس کی ڈیوٹی کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ’ نائیٹ رائیڈرس‘ بس سرویس میں پاسنجرس کو بس پاس کے ساتھ میں اپنا شناختی کارڈ لازمی طور پر دکھانا ہوگا۔ شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں مسافرین کو ٹکٹ خریدنا ہوگا۔ آر ٹی سی ذرائع کے مطابق شناختی کارڈ کے بغیر سفر کرنے والے بس پاس ہولڈرس کو 500 روپئے جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ رات دیر گئے کئی علاقوں میں عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کے سبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں آر ٹی سی کی نائیٹ رائیڈرس سرویس راحت پہنچا سکتی ہے۔ ر