آر آر ٹیکس تنازعہ پر کے ٹی آر کی مودی اور امیت شاہ پر تنقید

   

بی جے پی اور کانگریس میں اندرونی ساز باز، کروڑ روپئے کی وصولیوں پر مرکزی حکومت کی خاموشی
حیدرآباد، 5 نومبر ]سیاست نیوز[بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی آر نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ تلنگانہ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی پر آر آر ٹیکس کے نام پر کروڑ روپئے کی لوٹ کھسوٹ کا الزام لگانے کے باوجود مرکزی حکومت نے ان کے خلاف اب تک کارروائی کیوں نہیں کی؟ کے ٹی آر نے الزام لگایا کہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان خفیہ اتحاد چل رہا ہے ، جس کی وجہ سے کوئی بھی کارروائی کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا۔کے ٹی آر نے دعویٰ کیا کہ حیدرآباد کے کسی بھی بلڈر یا ڈیولپر سے دریافت کیا جائے تو وہ تصدیق کرے گا کہ آر آر ٹیکس ایک حقیقت ہے اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا ہر فرد جانتا ہے کہ 200 روپئے فی مربع فٹ کے حساب سے وصولیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم اور مرکزی وزیر داخلہ جب بھی حیدرآباد کے دوروں پر آتے ہیں، وہ آر آر ٹیکس اور لوٹ کھسوٹ کا ذکر تو کرتے ہیں، لیکن مرکزی حکومت ان غیر قانونی وصولیوں کے خلاف ابھی تک کارروائی کیوں نہیں کی؟ اس سے عوام کو واقف کرایا جائے۔-2/m/b