بھوپال : آر ایس ایس کے اعلیٰ عہدیداروں نے اپنے چار روزہ اجلاس کے دوران رام مندر ، ہند ۔ چین تعطل اور کورونا وائرس بحران کے درمیان ملک کو درپیش دیگر مسائل پر غور و خوص کیا ۔ سنگھ پریوار کے ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ یہ اجلاس جمعہ کو اختتام پذیر ہوا ۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اور دیگر عہدیداروں نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے سلسلے میں بھومی پوجن کی مجوزہ تقریب پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ ۔ 19 پروٹوکول کی تعمیل کرتے ہوئے اسے کامیاب ایونٹ بنانا ہوگا ۔ بھاگوت آج صبح ناگپور کیلئے روانہ ہوگئے ۔