آر ٹی سی بس 14 دن سے سیلاب کے پانی میں پھنس گئی

   

ڈرائیور اور کنڈاکٹر ایک گاؤں میں پناہ لینے کیلئے مجبور ، سڑکیں بڑے پیمانے پر ناکارہ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ضلع منچریال میں ایک آر ٹی سی بس 14 دنوں سے سیلاب میں پھنس چکی ہے ۔ اطراف و اکناف پانی بھر جانے اور بڑے پیمانے پر سڑکیں ناکارہ ہوجانے کی وجہ سے ڈرائیور اور کنڈاکٹر دو ہفتوں سے ایک گاؤں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ چنور سے کوٹی پلی منڈل کے ونچاپلی گاؤں میں جاریہ ماہ 8 جولائی کو زور دار بارش اور سیلاب کی وجہ سے ندیاں اور تالاب لبریز ہو کر بہہ رہے تھے ۔ ڈرائیور اور کنڈاکٹر نے سیلاب کا بہاؤ کم ہونے کے بعد روانہ ہونے کا جو منصوبہ بنایا تھا وہ ناکام ہوگیا ۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب کے بہاؤ میں دن بہ دن اضافہ ہوتا گیا ۔ اس گاؤں سے چنور جانے کے لیے دو راستے ہیں ۔ سرشا اور پاری پلی گاؤں سے گذرنے والی دو سڑکیں بارش کے پانی سے بہہ گئی ۔ راچرلہ اور ملکال پیٹ کی سڑکیں پرانہیتا بیاک واٹر کی وجہ سے ڈوب گئی ہیں ۔ جدھر دیکھیں اُدھر پانی ہی پانی نظر آرہا ہے ۔ بس کے ہلنے جھلنے کی بھی گنجائش نہیں ہے ۔ جس پر بس کے ڈرائیور اور کنڈاکٹر کو بس کے ساتھ گاؤں میں رہنا پڑ رہا ہے ۔ گاوں والے ان کے لیے گاوں پہونچ کر پھنس جانے والے ڈرائیور اور کنڈاکٹر کی اچھی طرح سے خاطر داری کررہے ہیں ساتھ ہی گاوں والوں کا کہنا ہے کہ ہر سال انہیں ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔ن