حیدرآباد ۔28۔ڈسمبر (سیاست نیوز) آر ٹی سی کے مینجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے آر ٹی سی ملازمین پر حملہ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے سجنار نے کہا کہ مہا لکشمی اسکیم پر عمل آوری میں اہم رول ادا کرنے والے آرٹی سی ملازمین پر حملہ افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی انتظامیہ اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کرے گا اور خاطیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ آر ٹی سی حکام کی جانب سے شکایت پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ انہوں نے مسافرین سے اپیل کی کہ وہ آر ٹی سی حکام سے مکمل تعاون کریں۔ سجنار نے آر ٹی سی ملازمین پر حملہ کے واقعات کا اعادہ نہ کرنے کی عوام سے اپیل کی اور کہا کہ حکومت کی مہا لکشمی اسکیم پر کامیاب عمل آوری میں ملازمین کا اہم رول ہے۔1