نئی دہلی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے 18 تا 20 جولائی بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔ آرمی سربراہ کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے کے بعد جنرل منوج پانڈے کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے۔ دورہ کے موقع پر وہ بنگلہ دیش سیکوریٹی اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ میر پور کے ڈیفنس سرویسیس کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں فیکلٹی اور طلبہ کو بھی خطاب کریں گے۔