آرین خان کو اعلیٰ حکام طویل وقت تک تحویل میں رکھنا چاہتے تھے:سمیر وانکھڑے

   

ممبئی: اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کے منشیات سے متعلق کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کی چیٹ سے سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ چیٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ این سی بی کے سینئر افسران خود چاہتے تھے کہ آرین خان کو زیادہ سے زیادہ دنوں تک این سی بی کی تحویل میں رکھا جائے۔ چیٹ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سمیر وانکھیڑے آرین خان سے متعلق ہر پیشرفت سینئر حکام تک پہنچا رہے تھے۔سمیر وانکھیڑے نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس میں راحت کی درخواست کی گئی تھی۔ اس پر ہائی کورٹ نے سمیر وانکھیڑے کے خلاف 5 دن تک کوئی کارروائی کرنے پر روک لگا دی ہے۔