آزادی کی 75 سالہ تقاریب پر چیف منسٹر کا کل پرگتی بھون میں اجلاس

   

حیدرآباد۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) آزادی کے 75 سال کی تکمیل کے سلسلہ میں 8 تا 22 اگست ریاست گیر سطح کے پروگراموں کو قطعیت دینے کے لئے چیف منسٹر کے سی آر نے 2 اگست کو پرگتی بھون میں اجلاس منعقد کیا ہے۔ تقاریب کمیٹی کے صدر نشین اور ارکان اجلاس میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ مرکز کی جانب سے قومی سطح پر مہم کے جواب میں کے سی آر نے ریاست گیر سطح پر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ہر گھر پر ترنگا لہرایا جائے گا۔ چیف منسٹر نے نئی دہلی سے واپسی کے بعد ریاست میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔