حیدرآباد۔/3 اگسٹ، ( سیاست نیوز) حکومت نے آزادی کے 75 سال کی تکمیل کے موقع پر ریاست بھر میں 8 تا 22 اگسٹ تقاریب کیلئے ہر ضلع میں کمیٹیوں کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلع واری کمیٹیوں کے سلسلہ میں چیف سکریٹری سومیش کمار نے جی او آر ٹی 1533 جاری کیا۔ جی او کے مطابق ہر ضلع میں متعلقہ کلکٹر کمیٹی کے کنوینر ہوں گے جبکہ ضلع کے وزیر صدرنشین کے طور پر کام کریں گے۔ کمیٹی کے ارکان کی حیثیت سے ضلع پریشد صدرنشین، کمشنر یا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، کارپوریشنوں کے میئرس اور بلدیات کے صدورنشین، ایڈیشنل کلکٹر، چیف ایگزیکیٹو آفیسر ضلع پریشد، ڈسٹرکٹ رورل ڈیولپمنٹ آفیسر ، ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر، میونسپل کمشنرس، ڈسٹرکٹ اسپورٹس اینڈ یوتھ ویلفیر آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر، ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر آر اینڈ بی کو شامل کیا گیا ہے۔ ر