آزادی کی 75 سالہ تقاریب، گلوکار اے آر رحمن کی میوزیکل نائیٹ

   

فلم گاندھی کی تھیٹرس میں نمائش، صدرنشین کمیٹی کیشو راؤ نے لوگو جاری کیا
حیدرآباد۔/3 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں آزادی کے 75 سال کی تکمیل کے موقع پر 8 تا 22 اگسٹ تقاریب کمیٹی کے صدرنشین ڈاکٹر کے کیشو راؤ نے آج لوگو جاری کیا۔ اس موقع پر کمیٹی کے رکن ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار رمنا چاری اور دیگر ارکان موجود تھے۔ ڈاکٹر کیشو راؤ نے کہا کہ یوم آزادی تقاریب کو یادگار بنانے کیلئے پرکشش لوگو تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو جدوجہد آزادی کی تفصیلات سے واقف کرانے اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ تقاریب کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 8 تا 22 اگسٹ 15 دن تک روزانہ ایک پروگرام کو قطعیت دی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے ایک کروڑ سے زائد مکانات پر ترنگا لہرانے کیلئے قومی پرچم مفت تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹرس میں مہاتما گاندھی فلم کی نمائش کی جائے گی۔ رویندرا بھارتی میں 15 دن تک مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے جن میں جدوجہد آزادی پر مبنی تصویری نمائش، رحمن اور یسو داس کی میوزیکل نائیٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔ 8 اگسٹ کو ایچ آئی سی سی میں افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جبکہ 22 اگسٹ کو لال بہادر اسٹیڈیم میں اختتامی تقریب ہوگی۔ملک کی آزادی کے 75 سال کی تکمیل پر مرکزی حکومت کی جانب سے بھی بڑے پیمانے پر تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے اور ہر گھر ترنگا تحریک کے ذریعہ تمام گھروں پر قومی پرچم لہرانے کی ملک کے عوام کو ترغیب دی جارہی ہے۔ ر