آسام : مدرسہ انہدام، ضلع انتظامیہ کی جانب سے پابندیاں عائد

   

گوہاٹی: دہشت گردتنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں ایک مدرسے کو بلڈوز کرنے اور ایک جہادی تنظیم کے قریب ہونے کے شبہ میں مدرسہ کے ایک استاد کی گرفتاری کے ایک دن بعد، بونگائیگاؤں کی ضلع انتظامیہ نے ممنوعہ پابندیاں عائد کردی ہیں۔ مخلوط آبادی والے مغربی آسام ضلع میں دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت احکامات جاری ہوئے ہیں۔ اپوزیشن یو ڈی ایف جس نے مدرسہ کے انہدام کی مخالفت کی تھی، نے بلڈوزنگ کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی دھمکی دی ہے۔آسام کے چیف منسٹر ہمانتا بسوا سرما نے بھی کہا کہ اگر مدارس جہادی سرگرمیوں کے ساتھ پائے گئے تو سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔بونگائیگاؤں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نبادیپ پاٹھک نے ایک اعلامیہ میں ایس پی بونگائیگاؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن کارکنوں کی گرفتاری کے بعد ضلع کے کچھ حصوں میں کشیدگی کی وجہ سے نقص امن کا خطرہ ہے۔