گوہاٹی: آسام کے کریم گنج ضلع میں ایک 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر قتل کرنے اور اس کے بعد نعش کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، پولیس نے جمعہ کو بتایا۔ 25 اور 27 سال کی عمر کے تین نوجوان مبینہ طور پر9 ستمبر کو اس نابالغ کے گھر میں گھس گئے جب اس کے والدین وہاں نہیں تھے۔کریم گنج کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پارتھا پرتیم داس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم جس نے لڑکی کو قتل کیا اور اس کے بعد اس کی نعش کی عصمت دری کی، وہ متاثرہ لڑکی سے واقف تھا۔انہوں نے کہا کہ نابالغ لڑکی کو پہلے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے معائنے میں پتہ چلا کہ اس کے ساتھ بھی جنسی طور پر چھیڑ چھاڑکی گئی تھی۔ جرم کی تصدیق کے بعد تینوں کو آئی پی سی کی دفعہ 376 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمین کی شناخت بپلاب پال، سبھرا ملاکر اور ریلوے کارکن راہول داس کے طور پر کی گئی ہے جو تمام کریم گنج ضلع کے رہنے والے ہیں۔ داس نے دعویٰ کیا کہ مردوں نے لڑکی کو ان کے غیر مہذب تجویز سے انکار کرنے پر قتل کیا۔پولیس نے بتایا کہ اس نے ایک ملزم راہول داس کی پیش قدمی کو مسترد کردیا۔ ایک اور پولیس افسر نے بتایا ملزمان نے مبینہ طور پر لڑکی کو ایک نامناسب تجویزدی لیکن اس نے انکار کردیا۔
9 ستمبر کو وہ زبردستی اس کی رہائش گاہ میں چلے گئے۔ پرتم داس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ راہول داس بنیادی منصوبہ ساز تھا اور دیگر ملزمان نے جرم کو انجام دینے میں اس کی مدد کی تھی۔راہول ریلوے کا ملازم ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ لڑکی راہول کو جانتی تھی۔ ہم اس سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ مقدمے میں متاثرہ کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ راہول قتل سے کچھ دن پہلے تک اس کا پیچھا کرتا رہا اور پورے خاندان کو اغوا کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتا رہا۔ پولیس کے مطابق، انہوں نے رات مشتبہ شخص کو اپنے ایک سیل فون کا سراغ لگانے کے بعد گرفتارکیا جس کا نمبر متاثرہ کی نوٹ بک میں دریافت ہوا تھا۔داس نے مزید کہا ہم نے فون نمبر کی مدد سے ان کا پتہ لگایا۔ اس کے خاندان کے افراد نے کئی تفصیلات کا انکشاف کیا۔پولیس کے مطابق، تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں دفعہ 376 (اجتماعی عصمت ریزی) اور 302 (قتل) کے ساتھ ساتھ بچوں کے جنسی جرائم سے تحفظ کی دفعات شامل ہیں۔داس نے مزید کہا ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں، لہذا اس میں مزید دفعات شامل کی جا سکتی ہیں۔