حیدرآباد: ریاستی حکومت نے آسرا پنشن اسکیم کے لئے 2931.18 کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔ وزیر پنچایت راج دیاکر راؤ نے بتایا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اولڈ ایج پنشن ، معذورین اور دیگر مستحق افراد کیلئے پنشن کی اجرائی کی ہدایت دی ہے۔ حالیہ عرصہ میں لاک ڈاؤن کے سبب پنشن کی اجرائی میں تاخیر ہوئی ہے۔ دیاکر راؤ نے بتایا کہ 3872717 افراد کو آسرا پنشن کے تحت فائدہ ہوگا جن میں اولڈ ایج ، معذورین ، بیڑی ورکرس ، ہینڈلوم ورکرس ، تاڑی تاسندے، ایچ آئی وی کیسس اور دوسرے شامل ہیں۔