سڈنی: آسٹریلوی حکومت نے میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی شہر میلبرن میں خالصتان ریفرنڈمز سے قبل اندرا گاندھی کے قاتلوں کے تعریفی پوسٹر لگانے پر کشیدگی پھیل گئی۔سکھ برادری کی جانب سے 15 جنوری کو اندرا گاندھی کے قاتلوں ستونت سنگھ اور کی ہر سنگھ کی 34 ویں برسی کے حوالے سے کار ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اندرا گاندھی کے قاتلوں کو 6 جنوری 1989 کو پھانسی دی گئی تھی۔ ستونت سنکھ اور ہر سنگھ نے گولڈن ٹیمپل پر حملہ کا بدلہ لینے کیلئے اُس وقت کی ہندوستانی وزیراعظم اندرا گاندھی کو قتل کیا تھا۔ میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد 29 جنوری کو ہوگا۔ پلیمٹن گوردوارے کے باہر لگا خالصتان ریفرنڈم کا پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔پوسٹر پر ستونت اور ہر سنگھ کی تصاویر بھی موجود ہیں، جس پر ہندو برادی مشتعل ہوگئی اور نامعلوم افراد نے پوسٹرز پر اسپرے کردیا۔دوسری جانب ہندو کمیونٹی نے خالصتان ریفرنڈم رکوانے کیلئے حکومت سے رابطہ کیا تاہم آسٹریلوی حکومت نے تمام معاملات کا جائزہ لے کر خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔