آسٹریلیا میں پولیس مقابلے،6 افراد ہلاک

   

سڈنی: آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کے ایک مضافاتی علاقہ وائمبیلا میں پولیس مقابلے میں 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کو ایک پراپرٹی میں لاپتہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر 4 پولیس افسر وہاں پہنچے تو وہاں موجود مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے خاتون سمیت 2 نوجوان پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر 58 سالہ پڑوسی بھی دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور گھر کا محاصرہ کرلیا۔پولیس اور مسلح ملزمان میں کئی گھنٹے تک شدید جھڑپ ہوئی جس میں ایک حملہ آور خاتون سمیت تینوں مسلح ملزمان ہلاک ہوگئے۔ہلاک پولیس افسران کی شناخت 26 سالہ میتھیو آرنلڈ اور 29 سالہ رشل مک کرو کے نام سے ہوئی جبکہ 58 سالہ پڑوسی ایلن ڈائر بھی ہلاک شدگان میں شامل ہے۔