ملبورن : آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ایک دور دراز ساحل پر ایک درجن سے زیادہ وہیل مچھلیاں پھنس کر ہلاک ہو گئیں ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا کے محکمہ جنگلی حیات کے تفتیش کار ان وہیلوں کی ہلاکت کی درست وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ14 وہیل مچھلیاں رواں ہفتے کے شروع میں تسمانیہ کے کنگ آئی لینڈ کے ساحل پر مردہ پائی گئی تھیں۔ماہر حیاتیات اور سٹیٹ کنزرویشن ایجنسی سے وابستہ جانوروں کے ڈاکٹروں نے اس واقعے کی چھان بین کے لیے مذکورہ جزیرے کا فضائی سروے کیا ہے لیکن انہیں وہاں مزید وہیل مچھلیاں نہیں ملی ہیں۔