آنندی بین کی کانسٹی ٹیوشن گارڈن کی ستائش

   

جے پور: اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے راجستھان کے گورنر کلراج مشرا کے ساتھ ہفتہ کو راج بھون میں بنائے گئے ملک کے پہلے کانسٹی ٹیوشن گارڈن کا دورہ کیا اور اس کی بھرپور تعریف کی۔ آنندی بین پٹیل نے آئین کے مختلف حصوں کے مجسمے اورکانسٹی ٹیوشن گارڈن میں اصل کاپی پر کندہ تصاویر کو بے مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کو اس طرح کے فن پاروں میں دیکھنا بالکل نیا تجربہ ہے ۔ کانسٹی ٹیوشن گارڈن میں آئین بنائے جانے کے بعد ڈاکٹر امبیڈکر کی دستخط شدہ کاپی ملک کے پہلے صدر راجندر پرساد کو سونپے جانے ، آئین بنانے کے مختلف مراحل اور اصل آئین کی کاپی پر بنائے گئے نند لال بوس اور ساتھی فنکاروں کے ہندوستانی ثقافت سے متعلق مجسمے کو جاندار قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی گئی۔