آٹو مسافرین سے رقم اور زیورات لوٹنے والے سارقین گرفتار

   

حیدرآباد 10 مئی (سیاست نیوز) شمس آباد پولیس نے گھانسی میاں گوڑہ میں 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چرلہ پلی ریلوے اسٹیشن سے کوتور جانے والے آٹو کو روک کر ڈاکوؤں نے مسافرین پر حملہ کرتے ہوئے ان کے پاس موجود 1800 روپئے، 2 چاندی کے چین، ایک چاندی کی انگوٹھی اور دو موبائیل فون چھین لئے۔ جس کے بعد ڈاکوؤں نے گوگل پے ذریعہ 5 ہزارر وپئے منتقل کرنے پر مجبور کیا اور دھمکی دی کہ اگر اس کی اطلاع کسی کو بھی دی تو انھیں جان سے مار دیا جائے گا۔ متاثرین نے شمس آباد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے عبدالیاسین آٹو ڈرائیور، محمد یاسین، عبدالمحسن اور عاطف خان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے رقم اور آٹو کو ضبط کرتے ہوئے انھیں ریمانڈ کے لئے بھیج دیا گیا۔ (ش{؍V)