آپریشن سیف اسکول 110کروڑ کی تمباکو اشیا برآمد

   

حیدرآباد 20 اپریل (سیاست نیوز) آپریشن سیف اسکول کے تحت حیدرآباد سٹی پولیس نے 110 کروڑ مالیتی تمباکو اشیاء برآمد کئے ہیں جبکہ 567 مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ تعلیمی اداروں کے قریب تمباکو اشیاء کے کاروبار کے خلاف پولیس کمشنر حیدرآباد وی سی سجنار نے 2 دن قبل خصوصی کارروائی کا آغاز کیا تھا جس میں شہر کے مختلف مقامات پر تعلیمی اداروں کے قریب واقع پان شاپس اور دیگر تمباکو اشیاء فروخت کرنے والے تاجرین کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔ اِن مقدمات میں چارمینار زون میں 119 مقدمات جبکہ راجندر نگر زون میں 102، گولکنڈہ زون میں 98، خیریت آباد زون میں 78، سکندرآباد زون میں 64، جوبلی ہلز زون میں 64 اور شمس آباد زون میں 52 مقدمات درج کئے گئے تھے۔ کمشنر پولیس سجنار نے کہاکہ تعلیمی اداروں بالخصوص اسکولوں کے قریب تمباکو اشیاء کا کاروبار ڈرگس کے کاروبار کے برابر ہے۔بV/