کویڈ19وباء کے پیش نظر ایلوپیتھی ادوایات کے متعلق بیان کے ضمن میں پچھلے کچھ ہفتوں سے ائی ایم اے کے مختلف ریاستوں کے یونٹوں نے بھی بابا رام دیو کے خلاف کاروائی کی مانگ کی۔
دہرادون۔ انڈین میڈیکل اسوسیشن کے اتراکھنڈمیں ممبران نے یوگا گرو بابا رام دیو کے خلاف ان کے ایلوپیتھی ڈاکٹرس کے متعلق نازیبا ریمارکس پر ایف ائی آر درج کرنے کی چہارشنبہ کے روز مانگ کی ہے۔
ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اشوک کمار کو لکھے ایک مکتوب میں ائی ایم اے کے وکیل نے ائی ایم اے صدر ڈاکٹر اجئے کھنہ کی جانب سے کہا ہے کہ رام دیو نے ایلوپیتھی ڈاکٹرس کے شعبہ کی تذلیل کی ہے اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے کویڈ19وباء کے پیش نظر ایلوپیتھی ادوایات کے متعلق بیان کے ضمن میں پچھلے کچھ ہفتوں سے ائی ایم اے کے مختلف ریاستوں کے یونٹوں نے بھی بابا رام دیو کے خلاف کاروائی کی مانگ کی۔
تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو وائیرل ہوا جس میں رام دیو یہ کہہ رہے تھے کہ ایلوپتھی”ایک احمق اور ناکام سائنس“ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے ویڈیو میں مبینہ طور پر یہ بھی کہاتھا کہ رامڈیسیور‘ فابی فلو اوردیگر ادوایات جس کو ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیاکی جانب سے منظوری دی گئی ہے کویڈ19کے مریضوں کے علاج میں ناکام رہے ہیں
ان کے اس تبصرے نے بڑے پیمانے پر ہنگامہ کھڑاکردیا اور ائی ایم اے نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیج دی۔ اور16جون کے روز کویڈ19کے مریضوں کے علاج میں میڈیکل شعبہ کی جانب سے استعمال کی جانے والے ادوایات کے متعلق مبینہ غلط جانکاری پھیلانے پر رام دیو کے خلاف ائی ایم اے راؤ پور کی شکایت پر چھتیس گڑھ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیاتھا۔
رام دیو کے اسی بیان کے خلاف مختلف ریاستوں میں درج ایف ائی آر کی کاروائی روکنے کی گوہار کے ساتھ درایں اثناء رام دیو نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایاتھا۔
ائی ایم اے کے پٹنہ‘ اور رائے پور یونٹوں کی جانب سے دائر ایف ائی آر پر کسی بھی قسم کی کاروائی کی روک تھا کی مانگ او ران ایف ائی آروں کو دہلی منتقلی کرنے کی رام دیو نے گوہار لگائی تھی۔
رام دیو کے خلاف ائی پی سی کی دفعات188‘269‘504‘کے علاوہ آفات سماوی ایکٹ2005کے تحت بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں۔