اب ملک بھر میں گاڑیوں کے ایک ہی نمبر پلیٹ

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے ایک نئی رجسٹریشن سیریز (BH ‘بھارت سیریز’) متعارف کرائی ہے تاکہ ایک ریاست کے فرد کے لیے دوسری ریاست سے گاڑی خریدنے کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔ اسٹیٹ سیریز کے ساتھ رجسٹرڈ پرانی گاڑیاں بھی BH سیریز نمبر پلیٹ حاصل کر سکتی ہیں۔ نیشنل روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت نے بتایا ہے کہ اس سے متعلق تمام اصول و ضوابط تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ تاہم، اب تک صرف نئی گاڑیاں BH سیریز حاصل کرنے کی اہل تھیں۔