اب منٹوں میں بنے گا پین کارڈ، محکمہ انکم ٹیکس جلد ہی شروع کرے گا نئی سروس

,

   

محکمہ انکم ٹیکس اب جلد ہی ایک نئی سروس شروع کرنے جا رہا ہے، جس کی مدد سے لوگ چند منٹوں میں اپنا پین کارڈ بنا پائیں گے، اب اس کارڈ میں ادھار کارڈ کی تفصیلات کی مدد سے کام کیا جائے گا، ٹائم اف انڈیا نے بارسوخ ذرائع سے بتایا ہے کہ یہ کام جلد ہی چند ہفتوں میں شروع کیا جائے گا۔

ایک افسر کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک پین کارڈ کی سہولیات مفت میں مہیا کی جائے گی، اور اسکو ادھار کارڈ کی تفصیلات سے وریفای کیا جائے گا، اور اپ کے پاس ایک او ٹی پی ائے گا، چونکہ آدھار میں دئیے گئے ڈیٹا جیسے پتے، والد کا نام اور تاریخ پیدائش آن لائن ایکسس کر کے کیا جائے گا، اس لئے پین کارڈ بنوانے کے لئے کچھ بنیادی جانکاری کے علاوہ کسی بھی دستاویز کو اپ لوڈ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہو گی، وہ خود بخود اپ لوڈ ہو جائے گا۔

پین کارڈ تیار ہونے کے بعد درخواست دینے والے کو ایک ڈیجیٹل طور پر دستخط کیا ہوا ای پین (الیکٹرانک پین کارڈ) جاری کر دیا جائے گا جس میں ایک کیو آر کوڈ ہو گا۔

 واضح رہے کہ ایک آفیسر نے کہا کہ جعل سازی اور ڈیجیٹل فوٹو شاپنگ کو روکنے کے لئے کیو آر کوڈ میں جانکاری  داخل کی جائے گی۔ ایک پائلٹ پروجیکٹ کے تحت آٹھ دنوں میں 62,000 سے زائد الیکٹرانک پین کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔ اب اسے پورے ملک میں لانے میں تیاری کی جا رہی ہے۔