نئی دہلی: ریاست اترپردیش میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں دس یاتری ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ پیلی بھیت ضلع کے گجرولا علاقہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک ویان بے قابوہوکردرخت سے ٹکرا گئی۔اس حادثہ میں قریب 10 یاتری ہلاک اوردیگر7 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں اس وقت پیش آیا جب یاتری ہری دوارسے لکھیم پورواپس ہورہے تھے، سمجھا جاتا ہے کہ ڈرائیورپرنیند کا غلبہ طاری ہوگیا جس کی وجہہ سے گاڑی درخت سے ٹکرا گئی۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔وزیراعظم نریندرمودی اورچیف منسٹریوگی آدیتیہ ناتھ نے اس حادثہ میں ہونے والی اموات پرگہرے رنج کا اظہارکیا ہے۔ مہلوکین اورزخمیوں کا تعلق لکھیم پور ضلع کے گولا قصبہ سے بتایا گیا ہے۔