لکھنو۔ جمعہ کی نماز کے پرامن اختتام کو یقینی بنانے کے لئے لکھنو پولیس نے ”گاندھی گیری“ کا سہارا لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (اے ڈی سی پی) چرنجیوی ناتھ سنہا کی قیادت میں مذکورہ پولیس نے ٹیلے والی مسجد سے نماز کی ادائیگی کے بعد باہر آنے والے مصلیوں کو ایک پھول پیش کیا۔
سنہا نے ائی اے این ایس کا بتایاکہ”یہ ہماری طرف سے اس منفی سونچ کو دو کرنے کی طرف ایک اشارہ ہے جو ماضی کے واقعات کے وجہہ سے پھیلی ہوئی ہے۔ ہم اس کمیونٹی کو یہ یقین دلانا چاہتے تھے کہ ہم ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں اور محبت وامن کا پیغام بھیجنا چاہتے ہیں“۔
پولیس کے اہلکاروں نے ریاست کی درالحکومت میں دیگر مساجد کو بھی آنے والے مصلیوں کو پھولوں کی پیشکش کی ہے۔
ٹیلے والی مسجد میں نماز ادا کرنے والے ایک مصلی اسداللہ نے کہاکہ ”جیسا ہی ہمیں ایک گلاب دیا گیا وہ احساس جو پولیس کی بھاری تعداد کی موجودگی کو دیکھ کر پیدا ہوگیا تو وہ غائب ہوگیا۔
پولیس کی طرف سے اس طرح کے اشارے اعتماد پیدا کرنے میں بہت اگے جائیں گے“۔ ریاست کے بھر کے تمام بڑے شہروں میں نماز جمعہ پرامن طریقے سے گذر گئی ہے۔