اترپردیش۔ کھانے کی سربراہی میں تاخیر پر ایک شخص نے بیٹی کا قتل کردیا

,

   

مذکورہ بیٹی نے بظاہر غصہ میں جواب دیاجس سے اس کا والد مشتعل ہوگیااور اس نے مبینہ طور پرغصے میں گھاس کاٹنے کے لئے استعمال ہونے والے تیز دھار بلیڈ اٹھایا اور اپنی بیٹی پر حملہ کردیا


ہاپور۔ہاپور پولیس نے ایک شخص کو اس کی 21سالہ لڑکی کے قتل کے ضمن میں گرفتار کرلیاہے‘ مذکورہ قتل کی وجہہ سے کھانے کی سربراہی میں تاخیر بتائی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کے بموجب55سالہ محمد فریاد جو چھ بچوں کا باپ ہے‘ کی اپنی بیٹی ریشماں سے کھانے کی سربراہی میں تاخیر پر بحث ہوئی ہے۔

مذکورہ بیٹی نے بظاہر غصہ میں جواب دیاجس سے اس کا والد مشتعل ہوگیااور اس نے مبینہ طور پرغصے میں گھاس کاٹنے کے لئے استعمال ہونے والے تیز دھار بلیڈ اٹھایا اور اپنی بیٹی پر حملہ کردیا۔ لڑکی شدید طور پر زخمی ہوگئی اور موقع پر ہی اس کی موت بھی واقع ہوگئی ہے۔

جانکاری ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم باپ کو گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس مکیش چندرا نے کہاکہ ”ائی پی سی کی دفعہ 302کے تحت ایک مقدمہ بابو گڑھ پولیس اسٹیشن میں درج کرلیاگیاہے۔

نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھی بھیج دیاگیاہے۔جانچ کی جارہی ہے اور ملزمین کو عدالت میں پیش کیاجائے گا“۔ریشماں کی 4ستمبر کے روز شادی ہونے والی تھی۔