اجمیر : ای ڈرائیونگ لائسنس اور ای رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی سہولت راجستھان کے اجمیر میں یکم اپریل سے شروع ہوگی۔ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر نے کہا کہ یکم اپریل سے ٹرانسپورٹ اور روڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نئے ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور متعلقہ خدمات جیسے تجدید، فنانسر ہائپوتھیکیشن وغیرہ اسمارٹ کارڈ کی جگہ پر ای-ڈی ایل اور ای۔آر سی کی شکل میں الیکٹرانک طور پر جاری کئے جائیں گے ۔ اس کے ساتھ، درخواست گزار کو 200 روپے کی سمارٹ کارڈ فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی جو پہلے ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے لی جاتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ درخواست دہندگان اپنے گھر سے ٹرانسپورٹ سیوا سٹیزن پورٹل کے ذریعہ یا کسی بھی قریبی ای مترسنٹر سے پرنٹ لے سکتے ہیں۔