حیدرآباد۔ 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) ارکان اسمبلی کی خریداری کا معاملہ پھر ایک بار منظرعام پر آ گیا ہے۔ سائبرآباد پولیس کمشنر اویناش موہنتی نے کہا کہ اس کیس میں تحقیقات جاری رہیں گی اور بہت جلد اس کی تفصیلات کو منظرعام پر لایا جائے گا۔ ریاست بھر میں سنسنی پیدا کرنے اور سیاسی حلقوں میں ہلچل مچانے والے ارکان اسمبلی کی خریداری کا معاملہ اب طول پکڑتا جارہا ہے ۔ سابقہ ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کے قتل کی سازش کا معاملہ بھی زیرتحقیقات ہے۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ کسی بھی معاملہ میں اور تحقیقات میں مداخلت نہیں رہے گی اور پولیس شفاف انداز سے قانون کے دائرہ میں کام کریگی۔ انہوں نے صاف طور پر کہا کہ ارکان اسمبلی کی خریداری کے معاملہ میں تحقیقات کو جاری رکھا جائے گا۔ع