تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کے بارے میں اپنے غم و غصے اور ارادوں کو ایک بار پھر ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایران میں کسی بھی جگہ پہنچ سکتا ہے۔ ان کا یہ بیان جمعرات کے روز سامنے آیا ہے۔وہ اس امر کی تسلی اسرائیلی فوج میں نئے بھرتی ہونے والے فوجی افسروں کو دے رہے تھے۔ ان کے بقول اسرائیل نے ایران پر حالیہ حملہ ایک بے مثال قسم کا اور آزادانہ طور پر کیا ہے۔
چین۔ یو اے ای سفارتی تعلقات
بیجنگ: چین کے صدر ژی جن پنگ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ زید بن سلطان النہیان نے جمعہ کو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکبادی پیغامات کا تبادلہ کیا۔