یروشلم: وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کو آج اپنے سیاسی کیریئر میں ایک اور موقع حاصل ہوا ، جب صدر روین ریولین نے انہیں معلق انتخابی نتیجہ کے بعد نئی مخلوط حکومت تشکیل دینے اور ضروری خط اعتماد حاصل کرنے کیلئے کہا ہے ۔ قانون کے تحت نتن یاہو کو یہ کام 28 دنوں میں کرنا ہوگا۔ 23 مارچ کو اسرائیل کا الیکشن ہوا جو دو سال میں چوتھا رہا لیکن کسی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں ملی۔