جنگ بندی کی خلاف ورزی‘فوجیوں کی ہلاکت کی وزیر اعظم لبنان نے مذمت کی
بیروت ۔7؍جون ( ایجنسیز )جنگ بندی کی خلاف ورزی اور لبنان میں مسلسل اسرائیلی حملے جاری ہیں ۔ تازہ حملہ میں لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10افراد شہید ہوگئے۔ لبنانی وزیراعظم کی جانب سے 3 فوجیوں کی شہادت کی مذمت کی گئی اور حملے کو لبنان اور اس کے تمام عوام پر گھناؤنا حملہ قرار دیا۔اسرائیلی حملے میں لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10افراد شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی کی دھجیاں اڑاتے ہوئے فضائی حملے کرکے لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10 افراد کو شہید کردیا جبکہ صیہونی فوج کے حملوں میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے۔لبنان کے وزیراعظم کی جانب سے اسرائیلی حملے میں 3 فوجیوں سمیت 10 افراد کے قتل کی شدید الفاظ میںمذمت کی گئی ۔دوسری جانب حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں گھسنے والی اسرائیلی فوج اور مرکاوہ ٹینک پر حملے کیے اور ساتھ ہی ہفتے کو صیہونی فوج کے خلاف 22 آپریشنز کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔