اسرائیلی ماہر آثارِ قدیمہ حزب اللّٰہ کے حملہ میں ہلاک

   

بیروت : لبنان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے اسرائیلی ماہر آثارِ قدیمہ حزب اللّٰہ کے حملہ میں ہلاک ہو گئے۔ 71 سالہ زیو ارلیچ اسرائیلی فوج کے ساتھ لبنان کے ایک قدیم قلعہ کا معائنہ کرنے کے لیے غیر قانونی طور پر لبنان میں داخل ہوئے تھے۔ زیو ارلیچ اسرائیل کے ایک معروف مؤرخ بھی تھے، برطانوی میڈیا کے مطابق وہ اسرائیل کی فوجی وردی میں ملبوس تھے، حالانکہ وہ نہ تو فعال ڈیوٹی پر تھے اور نہ ہی ریزرو میں شامل تھے۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے اس قدیم مقام کو محفوظ قرار دیا تھا، لیکن دو حزب اللّٰہ فائٹرز نے گروپ پر حملہ کر دیا۔ زیو ارلیچ مقبوضہ مغربی کنارہ میں یہودی قابضین کی بستی کے رہائشی تھے اور یہودی تاریخ پر کئی کتابیں لکھ چکے تھے۔