ملبورن : سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے اپنا تیسرا ایلن بارڈر میڈل جیتا ہے جبکہ بیتھ مونی کو اُن کا پہلا بیلنڈا کلاک ایوارڈ دیا گیا ، جو آسٹریلین کرکٹ ایوارڈز کے دو باوقار اعزازات ہیں۔ اسمتھ کو کھیل تمام تینوں فارمٹس میں اُن کے عمدہ پرفارمنس پر اعزاز عطا کیا گیا ہے۔مونی کی صلاحیتوں کو آسٹریلین ویمنس کرکٹ میں اُن کے مظاہرے پر پہلی مرتبہ تسلیم کیا گیا ہے۔