اسٹاک مارکیٹ میں ایک فیصد سے زیادہ کی گراوٹ

   

ممبئی: بیرون ملک سے منفی اشاروں سے جمعہ کو دیسی شیئر بازاروں میں ایک فیصد کی گراوٹ آئی۔بی ایس ای کا 30 شیئروں پر مشتمل انڈیکس 90.88 پوائنٹس کی کمی سے 37949.59 پوائنٹس پر کھلا اور دوپہر سے قبل تقریباً 0.98 فیصد پھسل کر 37768.28 پوائنٹس پر آگیا۔نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 65.50 پوائنٹس کی گراوٹ سے 11149.95 پر کھلا اوردوپہر سے قبل 0.99 فیصد گرکر 11104.40 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔سینسیکس کی بیشتر کمپنیاں گراوٹ کا شکار تھیں۔ ریلائنس انڈسٹریز ، سن فارما ، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز ، انفوسس اور ٹیک مہندرا جیسی کمپنیومیں خریداری کے باجود مارکیٹ میں شدید دباؤ رہا۔ جمعرات کو امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ کے اثرات آج گھریلو مارکیٹوں میں بھی دکھائی دیئے ۔