ممبئی : اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو گراوٹ کے ساتھ کاروبارکاآغاز ہوا۔بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 215.6 پوائنٹس گر کر 59504.14 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 49.9 پوائنٹس کے دباؤ کے ساتھ 17766.35 پوائنٹس پر کھلا۔اس دوران اسٹاک مارکیٹ میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ انڈیکس 2.2 پوائنٹ بڑھ کر 25942.30 پر اور اسمال کیپ انڈیکس 13 پوائنٹس کے اچھال کے ساتھ 29455.79 پوائنٹس پر کھلا۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 578.51 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 59719.74 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 194 پوائنٹس کی اچھل کر 17816.25 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔