اسٹیٹ اوپن اسکول ایجوکیشن بورڈ کے ذریعہ سنسکرت کی تعلیم کو فروغ

   

بھوپال: اسٹیٹ اوپن اسکول ایجوکیشن بورڈ مدھیہ پردیش میں سنسکرت کی تعلیم کو فروغ دے رہا ہے ۔سرکاری معلومات کے مطابق، ریاست میں سنسکرت کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ، اسٹیٹ اوپن اسکول ایجوکیشن بورڈ ارون، ادے اور پربھات کلاسز کا آپریشن 53 منتخب ایجوکیشن فار آل (ای ایف اے ) اسکولوں میں کررہا ہے ۔ ان اسکولوں میں اس سال تعلیمی سیشن سے سنسکرت میڈیم کلاسز شروع ہو گئی ہیں۔ملک کے ثقافتی ورثے میں سنسکرت زبان کی شراکت کو ذہن میں رکھتے ہوئے قومی تعلیمی پالیسی میں سنسکرت زبان کی توسیع کے لیے خصوصی التزام رکھے گئے ہیں۔ قومی تعلیمی پالیسی میں ذکر کیاگیا ہے کہ سنسکرت زبان کو قومی دھارے میں لایاجائے ۔ ریاست میں پری اسکول اور کلاس 1 اور 2 کے بچوں کو سنسکرت کے ذریعہ تعلیم دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی طرف سے سنسکرت میڈیم اسکولوں کے آپریشن کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے ۔