اسپیکر اسمبلی اور 9 ارکان حلف نامہ داخل کریں:ہائیکورٹ

   

انحراف مسئلہ پر بی آر ایس اور بی جے پی کی درخواست

حیدرآباد ۔16 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے اسپیکر قانون ساز اسمبلی پرساد کمار اور انحراف کے الزامات کا سامنا کرنے والے 9 ارکان اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ جوابی حلفنامہ داخل کریں۔ بی آر ایس سے انحراف کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے 9 ارکان اسمبلی کے خلاف شکایات پر اسپیکر نے کلین چٹ دیتے ہوئے فیصلہ سنایا تھا اور انحراف کے الزامات کو مسترد کردیا تھا ۔ اسپیکر کے فیصلہ کو ہائی کورٹ نے چیلنج کیا گیا۔ اس مقدمہ کی آج سماعت ہوئی ۔ عدالت نے اسپیکر اسمبلی کے علاوہ انحراف کے الزامات کا سامنا کرنے والے ڈی ناگیندر، کڈیم سری ہری ، پوچارم سرینواس ریڈی ، اے گاندھی ، ڈی کرشنا موہن ریڈی ، کے یادیا ، پرکاش گوڑ ، سنجے کمار اور ٹی وینکٹ راؤ کو موقف کی وضاحت کرتے ہوئے حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ۔ مقدمہ کی آئندہ سماعت 6 مئی کو مقرر کی گئی ہے ۔ بی آر ایس نے شکایت کی کہ 2023 اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کے ٹکٹ پر منتخب ہونے کے بعد کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ اس سلسلہ میں اسپیکر اسمبلی سے شکایت کرتے ہوئے اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر اسپیکر نے تمام ارکان اسمبلی کے خلاف الزامات کی سماعت کی اور انہیں کلین چٹ دیتے ہوئے انحراف کے الزامات کو مسترد کردیا۔ سپریم کورٹ نے مقدمہ کی یکسوئی کردی جس کے بعد بی آر ایس اور بی جے پی نے تلنگانہ ہائی کورٹ میں اسپیکر کے فیصلہ کو چیلنج کیا۔1/k/a/y