جے پور: راجستھان کے راجسمند ضلع کے چاربھوجا تھانے کے تحت دیسوری نال میں اتوار کو ایک اسکول بس الٹ جانے سے تین طالبات کی موت اور 15 دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ آمیٹ کی راچھیٹی پنچایت کے مانکدے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کے طلباء اتوار کو پرسرام مہادیو پکنک پر جا رہے تھے ۔