اسکول بس بچوں کے ہجوم میں گھس گئی ، 11 ہلاک

   

بیجنگ : چین میں منگل کو مشرقی چین کے ایک اسکول کے باہر ایک سرکاری اسکول کی بس بچوں کے ہجوم پر چڑھ دوڑی، سرکاری میڈیا نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ حادثے سے کم از کم 11 بچے ہلاک اور بعض زخمی ہوگئے ہیں۔ طالب علم شانڈونگ صوبے کے تائیان شہر میں ایک مڈل اسکول کے داخلی دروازے کے باہر کھڑے تھے جب یہ واقعہ صبح 7 بجے پیش آیا۔سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سرمئی بس کے پاس سڑک پر خون میں لتھڑے ہوئے کپڑوں میں بچے گرے ہوئے ہیں۔ان تصاویر کی صداقت کی تصدیق نہیں ہوئی، ان میں سے کچھ کو بعد میں ہٹا دیا گیا تھا۔چین میں کئی سرکاری اسکول اس ہفتے نئے تعلیمی سال کے لیے دوبارہ کھلے ہیں۔