اعجاز کا مظاہرہ عالمی کرکٹ کے لئے بہترین لمحہ:ہیڈلی

   

ممبئی۔ نیوزی لینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر سر رچرڈ ہیڈلی نے اتوار کو بائیں ہاتھ کے اسپنر اعجاز پٹیل کو کرکٹ کی تاریخ میں انگلینڈ کے جم لیکر اور ہندوستان کے انیل کمبلے کے بعد صرف ایک ہی ٹسٹ اننگز میں تمام 10 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بننے پر مبارکباد دی۔ممبئی میں پیدا ہونے والے پٹیل نے ہفتہ کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔اس خصوص میں اظہار خیال کرتے ہوئے ہیڈلی نے کہا کہ اعجاز کو شاندار بولنگ اور تاریخی کارنامہ پرمبارکباد۔ یہ دیکھنا بہت خوشی کا باعث تھا۔ ایک انعام کا مستحق ہے اور یہ کارنامہ اس کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ اور عالمی کرکٹ کے لیے ایک بہترین لمحہ بھی رہا ۔ جم لیکر اور انیل کمبلے کی عظیم فہرست میں شامل ہونا بڑا اعزاز ہے ۔یادر ہے کہ اعجاز کے 47.5 اوورز میں 10/119 کے اعداد و شمار نے نیوزی لینڈ کے بولرکے بہترین اعداد و شمارکے ہیڈلی کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ہیڈلی نے 1985 میں برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف 9/52 وکٹ لیے تھے۔ اس میچ میں ہیڈلی نے 15 وکٹیں حاصل کیں اورنیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف اننگز اور51 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ہیڈلی کا ریکارڈ ابھی تک قائم رہا۔