سدی پیٹ میں نیٹ کامیاب طالبات کی تہنیتی تقریب سے مقررین کا خطاب
سدی پیٹ : مولانا محمد عبید الرحمن ندوی کی اطلاع کے بموجب جمیعتہ علماء ضلع سدی پیٹ کی جانب سے NEET21 ٹاپرس ضلع سدی پیٹ کے طالبات کی تہنیتی تقریب گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول ناصر پورہ میں منعقد کی گئی۔ مولانا عبید الرحمن ندوی کی قرات کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا ،اسکول کی طالبہ نے ہدیہ نعت پیش کی، جس کی صدارت حافظ و قاری عبد السمیع صاحب صدر جمعیہ علماء ضلع سدی پیٹ نے کی اس موقع پر مولانا محمد خلیل الرحمن اسعدی جنرل سیکریٹری نے جمعیت کی کارگذاری پیش کی ۔ڈاکٹر شری لکشمی اسسٹنٹ پروفیسر سول ہاسپٹل سدی پیٹ نے کہا کہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اور اعلی مقام حاصل کرنے کے لیے بہت زیادہ محنت درکار ہے ڈاکٹر عظیم الدین نے بھی طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلی تعلیم کا حصول ہر ایک کاخواب ہوتا ہے لیکن اسکے لئے جو محنت درکار ہوتی ہے اس محنت کے معاملے میں بہت سے طلبہ پیچھے رہ جاتے ہیں اس لیے جستجو اور لگن کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت پڑھائی میں لگائیں دنیا میں محنت کرنے والے ہی کامیاب ہوتے ہیں صدر تنظیم المساجد ڈاکٹر غوث محی الدین نے کہاکہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کے دینی تشخص کی برقراری کے ساتھ اعلی تعلیم دلوائیں محمد زبیر حسین نے طلبہ کو محنت سے پڑھنے اور قوم کا نام روشن کرنے کی ترغیب دی اس موقع پر عبید علی صابری ریٹائرڈ جج نے طلبہ کو مستقبل میں پیش آنے والے چیلنجز اور حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے آگے بڑھنے کی ترغیب دی اسکے بعد طالبات کی شال پوشی کی گئی ۔اس موقع پر معزز شہریان سدی پیٹ غوث محی الدین زمیندار، عبدالمعیز کونسلر، عبدالبصیر سعدی ، ضیاء الدین منظور، ذاکر حسین، اعظم علی جاوید نائب صدر تنظیم المساجد کے علاوہ جمعیت کے اراکین عبدالقیوم مجیب نائب صدر، مولانا تنزیل الرحمٰن سیکریٹری ،محمد ظہور الدین قاضی ،علیم الدین سجو،قاضی محمد ظہیرالدین ایڈوکیٹ کے علاوہ عوام اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی محمد ضمیر الدین صدر مدرس گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول ناصر پورہ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔حافظ عبد السمیع کی دعاء پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔