افغانستان میں سلنڈر پھٹنے سے 4افراد ہلاک

   

خوست: مشرقی افغانستان کے خوست صوبے میں ہفتہ کی دیر رات گیس سلنڈر پھٹنے سے کم از کم چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ ایک مقامی اہلکار نے اتوار کو اس کی تصدیق کی۔خوست کی صوبائی حکومت کے ترجمان مستغفر گرباز نے بتایا کہ یہ واقعہ صوبائی دارالحکومت خوست شہر میں پولیس ڈسٹرکٹ-2 کے نواح میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں پیش آیا، جس میں ایک خاتون اور تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ۔گرباز کے مطابق واقعے کے وقت گھر والے گھر کو گرم کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔افغانستان میں سردیوں کے دوران یہ عام بات ہے کہ لوگ اپنے رہائشی گھروں کو گرم کرنے کے لیے گیس سلنڈر استعمال کرتے ہیں، جو بعض اوقات جان لیوا حادثات کا باعث بنتے ہیں۔