نیویارک،21 ستمبر (ایجنسیز) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی قبل نیویارک میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے وزارتی رابطہ اجلاس میں شرکت کی۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے یہ اطلاع دی۔ایس پی اے کے مطابق اجلاس بحرین کے اقوام متحدہ میں مستقل مشن کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا، جس میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران زیرِ بحث آنے والے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جی سی سی کے وزرائے خارجہ نے اہم بین الاقوامی مسائل پر اپنے ممالک کے مشترکہ مؤقف اور باہمی رابطہ کاری کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں خطہ میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور اس کے علاقائی سلامتی و استحکام پر اثرات پر بھی غورکیاگیا۔ ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں موجودہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خلیجی ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی نائب وزیر برائے کثیرالجہتی بین الاقوامی امور ڈاکٹر عبدالرحمن بن ابراہیم الراسی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔