الاقصیٰ ہاسپٹل میں اسرائیلی بمباری ،11 افراد زخمی

   

غزہ: غزہ میں اسرائیلی فوج نے الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے احاطے میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔العربیہ/الحدث کے نامہ نگار کے مطابق غزہ کی پٹی میں دیر البلح میں الاقصیٰ ہاسپٹل کے صحنوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے اطلاع دی ہے کہ اس نے الاقصیٰ شہداء ہاسپٹل میں حماس تحریک سے تعلق رکھنے والی ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سائٹ پر حملہ کیا اور دعویٰ کیا کہ تحریک کے ارکان ہاسپٹل میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول کمپلیکس میں کام کر رہے تھے۔انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ حماس کے ارکان نے اسرائیلی فوج کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور انجام دینے کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول کمپلیکس کا استعمال کیا۔قبل ازیں اتوار کے روز غزہ کی پٹی میں حماس کے زیرانتظام حکومتی دفتر برائے اطلاعات نے کہا کہ ایک مسجد اور سکول میں بے گھر افراد پر کی گئی بمباری میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 93 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔