حیدرآباد 9 جنوری (یو این آئی) الیکشن کمیشن کی ٹیم نے آندھراپردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔چیف الیکشن کمشنر راجیوکمار کی زیرقیادت کمیشن کی ٹیم ریاست کے دورہ پر ہے ۔آج وجئے واڑہ میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں اورفہرست رائے دہندگان کی تیاری کے مسئلہ پر اجلاس منعقد کیاگیاجس میں راجیو کمار نے مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ جائزہ لیا۔ اجلاس میں تلگودیشم پارٹی سربراہ چندرابابو، جناسینا صدر پون کلیان و حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس رکن پارلیمنٹ وجئے سائی ریڈی نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ بی جے پی اور سی پی ایم، بی ایس پی کے لیڈران بھی موجود تھے ۔