الیکٹورل بانڈ کی خریداری کرنے والے تلنگانہ کے صنعتی گھرانوں کا انکشاف

   

میگھا گروپ اور یشودھا ہاسپٹل سرفہرست، بیشتر اداروں نے بی آر ایس کو ڈونیشن دیا
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ (سیاست نیوز) سپریم کورٹ کی ہدایت پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے الیکٹورل بانڈ کے خریداروں کی فہرست الیکشن کمیشن کو پیش کی گئی ہے۔ ملک بھر میں ریاستوں کی سطح پر الیکٹورل بانڈ خرید کر مخصوص سیاسی پارٹیوں کو عطیہ دینے والے اداروں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ تلنگانہ میں انفراسٹرکچر ، رئیل اسٹیٹ ، فارما اور تعلیمی اداروں نے الیکٹورل بانڈس خریدے ، ان میں سے بیشتر کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد کے ایک نامور خانگی ہاسپٹل نے مختلف پارٹیوں کو 162 کروڑ کا ڈونیشن دیا ہے ۔ اس میں زیادہ تر ڈونیشن بی آر ایس کو دیئے جانے کا انکشاف ہے ۔ مخصوص خانگی ہاسپٹل کو سابق بی آر ایس حکومت کی سرپرستی حاصل رہی ہے۔ تلنگانہ میں الیکٹورل بانڈ کی خریدی کرنے والے اداروں میں میگھا گروپ آف کمپنیز سرفہرست ہے جس نے 1186 کروڑ کے الیکٹورل بانڈ خریدے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کمپنی نے بی جے پی اور بی آر ایس کو ڈونیشن دیا ہے ۔ الیکٹورل بانڈ خریدنے والے دیگر اداروں میں ڈیویس لباریٹریز لمٹیڈ (55 کروڑ)، ڈاکٹر ریڈیز لباریٹریز (84 کروڑ) ، یشودھا سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل (162 کروڑ ) ، نیٹکو فارما لمٹیڈ (69.25 کروڑ)، نوا یوگا انجنیئرنگ کمپنی (55 کروڑ) ، آرو بندو فارما لمٹیڈ ( 52 کروڑ) ، سن فارما لیباریٹریز لمٹیڈ (31.5 کروڑ) ، اریہنت انٹر پرائیزس (0.4 کروڑ)، گرین کو رائلا ونڈ پاور پرائیویٹ لمٹیڈ (5 کروڑ) ، سری چیتنیا اسٹوڈنٹس فیسلیٹی مینجمنٹ پرائیوٹ لمیٹیڈ (6 کروڑ) ، ہیتھرو لیابس لمٹیڈ (25 کروڑ) ، ہیتھرو بائیو فارما (5 کروڑ) ، ہیتھرو ڈرگس ( 30 کروڑ) ، سندھیا کنسٹرکشن اینڈ اسٹیٹس (13 کروڑ) ، انڈیا گلائیکولس لمٹیڈ (3.99 کروڑ) ، بھارت بائیوٹیک انٹرنیشنل لمٹیڈ (10 کروڑ)، این سی سی لمٹیڈ (60 کروڑ) ، ہانر لیاب لمٹیڈ (25 کروڑ) ، سائبر ہومس (ایک کروڑ) ، اپرنا فارمس اینڈ اسٹیٹس (30 کروڑ) یوگیہ فارما اسپیشالیٹیز لمٹیڈ (15 کروڑ) ، سنیل انجنیئرنگ اینڈ سسٹم (1.5 کروڑ) ، سری وے انڈسٹریز (1.49 کروڑ) ، واسوی ایوی نیوز (5 کروڑ) ، سری وگنیشورا کنسٹرکشن (0.09 کروڑ)، ایس ایل آر وی ہومس (دو کروڑ) ، تیلاپور ٹکنالوجی پرائیوٹ لمٹیڈ (20 کروڑ) ، ساگر سمنٹس (2.5 کروڑ )، مائی ہوم انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمٹیڈ (25.5 کروڑ) ، سری ڈیولپرس (ایک کروڑ) ، ہائی ٹیک سسٹمس اینڈ سرویسز (ایک کروڑ ) اور کی اسٹون رئیلٹرس پرائیویٹ لمٹیڈ (5 کروڑ) شامل ہیں۔ 1