امانت اللہ خان کو نہیں ملی ضمانت

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ دہلی وقف بورڈ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں عدالت نے انہیں عبوری ضمانت دینے سے انکارکردیا ہے۔ ان کی طرف سے دہلی کی راؤزایوینیو کورٹ میں عبوری ضمانت کی عرضی دی گئی تھی، جس پرجمعہ کو سماعت ہوئی۔ ای ڈی نے اس معاملے میں ایف آئی آردرج کی ہے۔
جس کے بعد اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے امانت اللہ خان نے عبوری ضمانت کے لئے راؤزایوینیو کورٹ میں عرضی لگائی تھی۔ عدالت نے انہیں فی الحال راحت دینے سے انکار کردیا ہے۔