نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان سے دہلی وقف بورڈ میں مبینہ غیرقانونی تقررات سے متعلق 2 سال پرانے کرپشن کیس میں آج پہلے پوچھ گچھ کی گئی اور پھر دھاوے کرنے کے بعد شام میں ان کو گرفتار کیا گیا ۔ پارٹی نے 48 سالہ ایم ایل اے کی حمایت کرتے ہوئے ان کے خلاف عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ اے سی پی نے دھاوں میں ایک پستول اور 12 لاکھ نقدی برآمد کی ہے ۔