امریکہ اور ناٹوایشیا پیسفک پر اپنا اثر رسوخ قائم کرنے کے خواہاں:روس

   

ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے دعوی کیا کہ امریکہ اور ناٹو ایشیا پیسفک کے علاقے پر اپنا اثر رسوخ قائم کرنا چا ہتے ہیں۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات کمبوڈیا کی میزبانی میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) کے 2022 کے سربراہی اجلاس میں شرکت بارے دارالحکومت نوم پنہ میں پریس بریفنگ کے دوران کہی۔امریکہ اور نیٹو کے ایشیا پیسفک علاقے کو اپنے زیر کنٹرول لینے کے درپے ہونے کا دعوی کرنے والے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت خطے میں ایک جامع ڈھانچہ موجود ہے لیکن امریکہ اور ناٹو اس علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کے یوکرائن کی صورت حال کے بارے میں ناقابل قبول جائزے کی وجہ سے آسیان سربراہی اجلاس میں کوئی مشترکہ فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔